22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان روزی خان بڑیچ نےسریاب جوڈیشل کمپلیکس کا...

چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان روزی خان بڑیچ نےسریاب جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کردیا

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 29 جولائی (اے پی پی):چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان روزی خان بڑیچ نے نو تعمیر شدہ سریاب جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر عدالت عالیہ بلوچستان کے سینئر ترین جج محمد کامران خان ملاخیل و دیگر ججز، رجسٹرار ہائی کورٹ آف بلوچستان عبد القیوم لہڑی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سریاب عنایت اللہ کاکڑ، دیگر جوڈیشل افسران و وکلابھی موجود تھے۔چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ روزی خان بڑیچ نے ججز اور وکلا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ غلط کو غلط کہنا سیکھیں۔ چیف جسٹس نے اس موقع پر مقدمات کو اچھی طرح سے جانچ پڑتال کرنے، قانون کے مطابق بروقت نمٹانے، غیر ضروری سٹے دینے اور مقدمات کے حوالے سے غیر ضروری التوا سے گریز کرنے کی ہدایت کی تاکہ سائلین کو انصاف کی فراہمی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

چیف جسٹس نے تمام ججز کو ہدایت کی کہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا کر لوگوں کے ساتھ خندہ پیشانی کے ساتھ پیش آئیں تاکہ اس کمپلیکس کی تعمیر سے علاقے کے سائلین کو سستا اور بروقت انصاف فراہم ہو سکے۔انہوں نے وکلاکو ہدایت کی کہ وہ اپنے بیچ کالی بھیڑوں کا خاتمہ کریں۔چیف جسٹس نے واضح کیا کہ بدعنوانی کے مرتکب افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کو اپنے قانونی مسائل کے حل کے لیے شہر کے وسط میں واقع ضلعی کچہری نہیں جانا پڑے گا بلکہ ان کے علاقے میں نو تعمیر شدہ جوڈیشل کمپلیکس سے استفادہ حاصل ہوگا۔ اس کمپلیکس کی تعمیر سے علاقے کے عوام کا وقت اور وسائل دونوں بچ جائیں گے۔قبل ازیں، چیف جسٹس بلوچستان روزی خان بڑیچ کو سریاب جوڈیشل کمپلیکس پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں