اسلام آباد ۔ 15جولائی (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت حج پر جانے والے عازمین کی رہائش کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ عازمین کی سہولت کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ سرکاری حج سکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار پانچ سو چھبیس افراد جبکہ 71 ہزار شہری نجی حج آپریٹرز کے ذریعے حج …
وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت حج پر جانے والے عازمین کی رہائش کے انتظامات مکمل کرلئے
اسلام آباد ۔ 15جولائی (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت حج پر جانے والے عازمین کی رہائش کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ عازمین کی سہولت کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ سرکاری حج سکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار پانچ سو چھبیس افراد جبکہ 71 ہزار شہری نجی حج آپریٹرز کے ذریعے حج ادا کریں گے۔دریں اثنا ءحج پروازوں کا آغاز رواں ماہ کی 24 تاریخ سے ہوگا جو آئندہ ماہ کی چھبیس تاریخ تک جاری رہیں گی۔








