لاس اینجلس۔30جولائی (اے پی پی):فیفا کے زیر اہتمام فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے ڈرا کی تقریب 5 دسمبر کو امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ہوگی۔ای ایس پی این اور ٹی یو ڈی این میکسیکو نے کہا کہ لاس ویگاس کو 48 ٹیموں پر مشتمل میگا ایونٹ کے ڈرا کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ورلڈ کپ کے میچ امریکا ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہوں گے۔ مجموعی طور …
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ڈرا کی تقریب 5 دسمبر کو امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ہوگی

مزید خبریں
لاس اینجلس۔30جولائی (اے پی پی):فیفا کے زیر اہتمام فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے ڈرا کی تقریب 5 دسمبر کو امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ہوگی۔ای ایس پی این اور ٹی یو ڈی این میکسیکو نے کہا کہ لاس ویگاس کو 48 ٹیموں پر مشتمل میگا ایونٹ کے ڈرا کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ورلڈ کپ کے میچ امریکا ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہوں گے۔ مجموعی طور پر چار ممالک کے 12 گروپ بنائے جائیں گے۔ جب امریکا نے 1994 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کی تو ڈرا کی تقریب لاس ویگاس میں منعقد ہوئی تھی۔








