ایبٹ آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور نیورو سرجری آئی سی یو اور میڈیکل آئی سی یو میں مریضوں اور ان کے لواحقین سے عملہ کے رویہ ادویات فراہمی اور علاج معالجہ کے متعلق دریافت کیا ۔وفاقی وزیر نے نئے آئی سی یو اور نیورو آئی سی یو میں مریضوں کے علاج ڈاکٹرز اور …
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، مریضوں اوران کے لواحقین سے عملہ ادویات فراہمی بارے دریافت کیا
ایبٹ آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور نیورو سرجری آئی سی یو اور میڈیکل آئی سی یو میں مریضوں اور ان کے لواحقین سے عملہ کے رویہ ادویات فراہمی اور علاج معالجہ کے متعلق دریافت کیا ۔وفاقی وزیر نے نئے آئی سی یو اور نیورو آئی سی یو میں مریضوں کے علاج ڈاکٹرز اور عملہ کی موجودگی اور عوامی رائے کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ایک واضح تبدیلی کو عوام کیلئے نیک شگون قرار دیا ۔ انہوں نے موجودہ انتظامیہ کی کاوشوں کو لائق تحسین قرار دیا ۔اس موقع پر موجودہ ڈی ایم ایس ڈاکٹر عامر نے وزیر موصوف کو انتظامیہ کی طرف سے کی جانے والی اصلاحات کے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی اور انہیں بتایا گیا کہ نیوروسرجری میں بستروں کی تعداد میں سو فیصد اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ جدید میڈیکل اآلات سے آراستہ آئی سی یو بھی بنایا گیا اور میڈیکل آئی سی یو میں بھی بیڈز کی تعداد میں 300گنا اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپ گریڈ کیا گیا ہے۔








