تاشقند۔30جولائی (اے پی پی):سپین کی ٹیم اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ورلڈ انڈر 19 بوائز والی بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ ہسپانوی بوائز انڈر 19 والی بال ٹیم نے پری کوارٹر فائنل میچ میں انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ارجنٹائن کی انڈر 19 بوائرز والی بال ٹیم کوبالکل بے بس کرتے ہوئے 0-3 سیٹس سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی …
ورلڈ انڈر 19 بوائز والی بال چیمپئن شپ میں سپین کی کی ٹیم کوارٹر فائنل میں داخل

مزید خبریں
تاشقند۔30جولائی (اے پی پی):سپین کی ٹیم اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ورلڈ انڈر 19 بوائز والی بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ ہسپانوی بوائز انڈر 19 والی بال ٹیم نے پری کوارٹر فائنل میچ میں انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ارجنٹائن کی انڈر 19 بوائرز والی بال ٹیم کوبالکل بے بس کرتے ہوئے 0-3 سیٹس سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
ازبکستان میں جاری ورلڈ انڈر 19 بوائزوالی بال چیمپئن شپ میں بدھ کو کھیلے گئے ٹاپ 16 میچ میں سپین اور ارجنٹائن کی انڈر 19 بوائز والی بال ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں سپین کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ارجنٹائن کی ٹیم کو با آسانی 0-3 سیٹس سے شکست دے کر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ سپین کی جیت کا سکور 22-25، 23-25 اور 25-27 رہا۔








