لاہور۔15 جولائی (اے پی پی )وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کسی کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیں گے ،مسلم لیگ (ن) کی لیگل ٹیم نے جے آئی ٹی رپورٹ میں سے 43غلطیا ں نکالی ہیں ،اتحادی پہلے بھی ساتھ تھے اور اب بھی ہیں ،ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور سب کو ساتھ لے کر چلیں …
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کی پریس کانفرنس
لاہور۔15 جولائی (اے پی پی )وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کسی کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیں گے ،مسلم لیگ (ن) کی لیگل ٹیم نے جے آئی ٹی رپورٹ میں سے 43غلطیا ں نکالی ہیں ،اتحادی پہلے بھی ساتھ تھے اور اب بھی ہیں ،ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم ٹاﺅن میں (ن) لیگ کے دفتر میں رانا محمد ارشد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ، نواز شریف کو پاکستان کی عوام نے اپنے ووٹوں کی طاقت سے منتخب کیا ہے ، وہ کسی کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیں گے لیکن مسلم لیگ (ن) سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تحقیق انتقامی تحقیق بن گئی ہے ۔








