سیکنڈ سیڈڈ آئیگا سویٹیک،جیسیکا پیگولا اور ایما راڈوکانو نیشنل بینک اوپن ٹینس ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

مونٹریال ۔31جولائی (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آئیگا سویٹیک ،امریکا کی ٹینس سٹار ،دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ جیسیکا پیگولا اورانگلینڈ کی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ یونانی ٹینس سٹار ماریا سکاری دوسرے رائونڈ میں …

مونٹریال ۔31جولائی (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آئیگا سویٹیک ،امریکا کی ٹینس سٹار ،دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ جیسیکا پیگولا اورانگلینڈ کی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ یونانی ٹینس سٹار ماریا سکاری دوسرے رائونڈ میں ہار کر ایونٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں سے باہر ہوگئیں۔22 سالہ پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آئیگا سویٹیک نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں چین کی گو ہانیو کو 0-2 سیٹس سے شکست دی ۔

امریکا کی ٹینس سٹار ،دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ جیسیکا پیگولا نے ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میچ میں ماریا سکاری کو 0-2 سیٹس سے مات دی جبکہ 22 سالہ برطانوی نمبر ون ٹینس کھلاڑی ایما راڈو کانو نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں امریکا کی 32 ویں سیڈ ڈ کھلاڑی پیٹن سٹرنز کو 0-2 سیٹس سے شکست دی ۔ نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہے۔

آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں 22 سالہ پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آئیگا سویٹیک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی گو ہانیو کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 1-6سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا،جہاں ان کا مقابلہ حریف جرمن ٹینس کھلاڑی ایوا لائس سے مقابلہ ہوگا۔

31 سالہ امریکی ٹینس سٹار ،دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ جیسیکا پیگولا نے ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میچ میں حریف یونانی ٹینس کھلاڑی ماریا سکاری کو 0-2 سیٹس سے مات دی ۔22 سالہ ایما راڈوکانو نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف امریکا کی 32 ویں سیڈ ڈ کھلاڑی پیٹن سٹرنز کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ایونٹ کےتیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔