ٹیلر فریٹز اور آندرے روبلوف کینیڈین اوپن ٹینس مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں داخل

ٹورنٹو۔31جولائی (اے پی پی):امریکا کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ٹیلر فریٹز اور روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف اے ٹی پی کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ برطانوی ٹینس سٹار کیمرون نوری اور یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس کو مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔27 سالہ امریکی سیکنڈ سیڈڈ ٹینس سٹار …

ٹورنٹو۔31جولائی (اے پی پی):امریکا کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ٹیلر فریٹز اور روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف اے ٹی پی کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ برطانوی ٹینس سٹار کیمرون نوری اور یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس کو مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔27 سالہ امریکی سیکنڈ سیڈڈ ٹینس سٹار ٹیلر فریٹز نے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میچ میں ہسپانوی حریف کھلاڑی رابرٹو کاربیلیس بیناکو 0-2 سیٹس سےکامیابی حاصل کی۔

اے ٹی پی کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہےجس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں جاری ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں ٹیلر فریٹزنے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سپین کے حریف کھلاڑی رابرٹو کاربیلیس بیناکو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 6-7(1-7) سے شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،

جہاں ٹیلر فریٹز کا مقابلہ کینیڈین حریف کھلاڑی گیبریل ڈیالو سے ہوگا۔روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف نے بھی دوسری رکاوٹ عبور کرلی،انہوں نے دوسرے میچ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی ہیوگو گیسٹن کو 2-6 اور 3-6 سے شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔