وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا مانیٹری و فسکل پالیسی کوآرڈینیشن بورڈ کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے منشور کے مطابق اصلاحاتی پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے‘ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار معاشی حُجم تین سو ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے‘ 2012-13ءکے مقابلے میں ہر پاکستانی کی فی کس آمدنی میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے‘ افراط زر 4.16 کی سطح …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے منشور کے مطابق اصلاحاتی پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے‘ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار معاشی حُجم تین سو ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے‘ 2012-13ءکے مقابلے میں ہر پاکستانی کی فی کس آمدنی میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے‘ افراط زر 4.16 کی سطح پر ہے‘ جبکہ وزیر خزانہ نے ٹیرف ریشنلائیزیشن کیلئے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دے دی۔ وہ ہفتہ کو یہاں وزارت خزانہ میں مانیٹری و فسکل پالیسی کوآرڈینیشن بورڈ کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی کی شرح 5.3 فیصد تک ہوگئی ہے‘ زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے‘ میکرو اکنامک اعشاریے مثبت رُجحان دکھا رہے ہیں‘ ٹیکس محصولات میں گزشتہ چار سالوں کے دوران 74 فیصد اضافہ ہوا ہے‘ پرائیویٹ سیکٹر کے کریڈٹ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے‘ صنعتوں کیلئے لوڈشیڈنگ اور گیس کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور تجارتی اور گھریلو شعبہ جات کیلئے اس کی لوڈشیڈنگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک پاکستان کا پالیسی ریٹ گزشتہ 45 سالوں کی کم تر سطح پر 5.75تک آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے منشور کے مطابق کامیابی سے اپنا اصلاحاتی پروگرام مکمل کیا ہے۔

Leave a Reply