صوبائی وزیر سپورٹس و محنت فیصل ایوب کھوکھر نے گوجرانوالہ میں ریسلنگ کمپلیکس کا افتتاح کردیا

گوجرانوالہ۔ 31 جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی گوجرانولہ آمد ہوئی اور آمد پرصوبائی وزیر سپورٹس و محنت فیصل ایوب کھوکھر نے گوجرانوالہ میں ریسلنگ کمپلیکس کا افتتاح کردیا۔ فیصل ایوب کھوکھرگوجرانوالہ میں منی سٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس کا بھی افتتاح کیا۔سٹیڈیم پہنچنے پر صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کا پرتپاک استقبال ہوا،پھولوں کے ہار پہنائے گئے اوران پر پتیاں نچھاور کی گئیں۔افتتاحی تقریب میں …

گوجرانوالہ۔ 31 جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی گوجرانولہ آمد ہوئی اور آمد پرصوبائی وزیر سپورٹس و محنت فیصل ایوب کھوکھر نے گوجرانوالہ میں ریسلنگ کمپلیکس کا افتتاح کردیا۔ فیصل ایوب کھوکھرگوجرانوالہ میں منی سٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس کا بھی افتتاح کیا۔سٹیڈیم پہنچنے پر صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کا پرتپاک استقبال ہوا،پھولوں کے ہار پہنائے گئے اوران پر پتیاں نچھاور کی گئیں۔افتتاحی تقریب میں ریسلنگ کے شوقین افراد کی بڑی تعداد موجود رہے،جبکہ سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال اور علاقہ کے معززین موجود تھے۔

قبل ازیں صوبائی وزیر پورٹس نے مریدکے میں سپورٹس کی مختلف سہولیات کا بھی افتتاح کیا۔صوبائی وزیر سپورٹس و محنت فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت سپورٹس انفراسٹرکچر کا جال بچھایا جارہا ہے،ریسلنگ ہمارے خطے کی پہچان ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے پہلوانوں کے شہر کو ریسلنگ کمپلیکس کا تحفہ دیا گیا۔ریسلنگ کمپلیکس کو سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے تعمیر کیا گیا،ریسلنگ کمپلیکس میں 155ملین کی لاگت آئی،منی اسٹیڈیم میں ساڑھے سات کروڑ کی لاگت آئی،منی اسٹیڈیم میں مختلف کھیلوں کی سہولیات موجود ہیں،ریسلنگ کمپلیکس سے نئے پہلوان سامنے آئیں گے،نوجوانوں کو تربیت کے زیادہ مواقع حاصل ہوں گے۔