22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںمحترمہ فاطمہ جناح ایک بے مثال، با ہمت ،باوقار اور وژن کی...

محترمہ فاطمہ جناح ایک بے مثال، با ہمت ،باوقار اور وژن کی حامل خاتون تھیں، ڈاکٹر شاہدہ رحمانی

- Advertisement -

اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):قومی اسمبلی میں خواتین ارکان پارلیمنٹ کے گروپ ویمن کاکس کی سیکرٹری ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک با ہمت باوقار اور ایک عظیم رہنما تھیں۔ جمعرات کو محترمہ فاطمہ جناح کے یوم ولادت کے موقع پر انہوں نے کہا کہ آج محترمہ فاطمہ جناح کے یوم پیدائش پر میں مادرِ ملت کی لازوال میراث کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہوں وہ ایک بے مثال، با ہمت ،باوقار اور وژن کی حامل خاتون تھیں۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح پاکستان کی جدوجہد میں قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی رہیں اور بعد میں جمہوریت، انصاف اور خواتین کے حقوق کے لئے ایک نڈر آواز بنیں، ان کی جدوجہد ہمیں یاد دلاتی ہے کہ خواتین ہمیشہ ہماری قومی تاریخ میں تبدیلی کی طاقتور آواز رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی پارلیمانی کاکس کی سیکرٹری کے طور پر میں ان کے نظریات کو برقرار رکھنے اور اس سفر کو جاری رکھنے کے لئے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کرتی ہوں ، ایک ایسے پاکستان کی طرف جہاں ہر عورت ہمت اور وقار کے ساتھ رہ سکتی ہے،

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں