کراچی۔ 01 اگست (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے گورنر ہائوس کراچی میں اہم ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں تعلیم، صحت، خواتین کی فلاح و بہبود، ان کو بااختیار بنانے، دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور غزہ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو …
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے برطانیہ کی ہائی کمشنرکی ملاقات

مزید خبریں
کراچی۔ 01 اگست (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے گورنر ہائوس کراچی میں اہم ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں تعلیم، صحت، خواتین کی فلاح و بہبود، ان کو بااختیار بنانے، دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور غزہ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ گورنر سندھ نے برطانیہ کے غزہ سے متعلق موئقف کو سراہتے ہوئے برٹش ہائی کمشنر کا پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی پر شکریہ بھی ادا کیا۔ جین میریٹ نے گورنر سندھ کی اہلیہ اور صوبہ سندھ کی فرسٹ لیڈی نبیہہ کامران ٹیسوری سے بھی علیحدہ ملاقات کی۔ اس سے قبل،
گورنر سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں 50ہزار نوجوان آئی ٹی کورسز کر رہے ہیں، جن میں سے کئی دورانِ تربیت ہی ہزاروں ڈالر ماہانہ کما رہے ہیں۔ انہوں نے "امید کی گھنٹی” کے ذریعہ آنے والے سائلین کی فوری داد رسی کا بھی ذکر کیا، جس سے عوام کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ برٹش ہائی کمشنر نے گورنر اینیشیٹیوز کو عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے منصوبے غربت کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوں گے۔اس موقع پر برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر لینس ڈوم اور پولیٹیکل ایڈوائزر ہدی اکرام بھی موجود تھے۔








