اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کالا شاہ کاکو کے قریب اسلام آباد ایکسپریس کے پٹڑی سے اترنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ریلوے اور ڈی ایس ریلوے کو جائے حادثہ پر پہنچنے اور ریلوے عملے کو امدادی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان وزارت ریلوے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے نے طبی عملہ …
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کالا شاہ کاکو کے قریب اسلام آباد ایکسپریس کی پٹڑی سے اترنے کے واقعہ کا نوٹس، سی ای او اور ڈی ایس ریلوے کو جائے حادثہ پر پہنچنے، امدادی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت
اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کالا شاہ کاکو کے قریب اسلام آباد ایکسپریس کے پٹڑی سے اترنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ریلوے اور ڈی ایس ریلوے کو جائے حادثہ پر پہنچنے اور ریلوے عملے کو امدادی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان وزارت ریلوے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے نے طبی عملہ کو فوراً موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی اور حادثہ کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سات روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔









