اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ نواز شریف پرپانامہ لیکس کیس کے ضمن میں لگائے گئے تمام تر الزامات غلط ثابت ہونگے اور محمد نواز شریف ملک کی ترقی وخوشحالی کے اپنے وژن پر عملدرآمد جاری رکھیں گے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی ممبران کے جانبدارانہ …
وزیر اعظم نواز شریف پر لگائے گئے تمام تر الزامات غلط ثابت ہوں گے، محمد برجیس طاہر
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ نواز شریف پرپانامہ لیکس کیس کے ضمن میں لگائے گئے تمام تر الزامات غلط ثابت ہونگے اور محمد نواز شریف ملک کی ترقی وخوشحالی کے اپنے وژن پر عملدرآمد جاری رکھیں گے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی ممبران کے جانبدارانہ رویے کی وجہ سے اُن کی جماعت کو یقین تھا کہ جے آئی ٹی انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے بغیر اپنی رپورٹ محض مفروزوں کی بنیاد پر ترتیب دے گی اور جے آئی ٹی کے ایسے جانبدارانہ رویے کو مد نظر رکھتے ہوئے مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ سے اس ضمن میں رابطہ کیا تھا۔۔








