لاہور۔16 جولائی (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ باشعور عوام نے دھرنوں ،لانگ مارچ اور احتجاجوں سے لاتعلق رہ کرثابت کیا ہے کہ وہ صرف پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں ۔پاکستان کے عوام نے مسلم لیگ(ن) کو خدمت خلق کا مینڈیٹ دیا ہے اورپاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیاست عوام کی ترقی اورخوشحالی کی سیاست ہے جبکہ دوسری طرف منفی سیاست کرنے والے ملک کو پیچھے …
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی مسلم لیگ(ن) کے عہدیداروں کے وفد سے گفتگو
لاہور۔16 جولائی (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ باشعور عوام نے دھرنوں ،لانگ مارچ اور احتجاجوں سے لاتعلق رہ کرثابت کیا ہے کہ وہ صرف پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں ۔پاکستان کے عوام نے مسلم لیگ(ن) کو خدمت خلق کا مینڈیٹ دیا ہے اورپاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیاست عوام کی ترقی اورخوشحالی کی سیاست ہے جبکہ دوسری طرف منفی سیاست کرنے والے ملک کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیںاوریہ عناصر ملک سے انتہاءپسندی،غربت،بے روزگاری اوراندھیروں کا خاتمہ نہیں چاہتے ۔سیاست میں ہمیشہ مصنوعی سہارے ڈھونڈنے والے دھرنا گروپ کے سربراہ کو عوام ہر محاذ پر مسترد کرچکے ہیں ۔








