مریم نوازکا بارڈر ملٹری پولیس میں شمولیت اختیار کرنے والی باہمت بیٹیوں کو خراج تحسین

لاہور۔2اگست (اے پی پی):وزیر اعلی مریم نواز نے بارڈر ملٹری پولیس میں شمولیت اختیار کرنے والی باہمت بیٹیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہاکہ ڈی جی خان اور راجن پور کی بارڈر ملٹری پولیس میں 53 باہمت خواتین نے شمولیت اختیار کرکے تاریخ رقم کردی ہے جہاں کبھی خواتین کا نام لینا بھی محال …

لاہور۔2اگست (اے پی پی):وزیر اعلی مریم نواز نے بارڈر ملٹری پولیس میں شمولیت اختیار کرنے والی باہمت بیٹیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہاکہ ڈی جی خان اور راجن پور کی بارڈر ملٹری پولیس میں 53 باہمت خواتین نے شمولیت اختیار کرکے تاریخ رقم کردی ہے جہاں کبھی خواتین کا نام لینا بھی محال تھا آج حوصلہ مندخواتین جرات اور وقار کے ساتھ قدم رکھ چکی ہیں۔وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ خوشی ہے وردی پوش قابل فخربیٹیاں محافظ کے فرائض سر انجام دیں گی ۔سلام ہے ان بیٹیوں کو جو فرسودہ روایات کی زنجیریں توڑ کر آگے بڑھ رہی ہیں ۔