اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیر اعظم ہاؤس آمد پر مسلح افواج کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا

اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیر اعظم ہاؤس پہنچیں گے،وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم محمد شہباز شریف ایران کے صدر کا استقبال کریں گے۔وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق ایرانی صدر کو پاکستانی مسلح افواج کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ۔ بعد ازاں وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ایران کے صدر کے درمیان دو طرفہ ملاقات …

اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیر اعظم ہاؤس پہنچیں گے،وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم محمد شہباز شریف ایران کے صدر کا استقبال کریں گے۔وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق ایرانی صدر کو پاکستانی مسلح افواج کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ۔

بعد ازاں وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ایران کے صدر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہو گی اور دونوں رہنما وفود کی سطح پر ملاقات میں اپنے اپنے وفود کی قیادت بھی کریں گے۔دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی باہمی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے جس کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے ۔