وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے

گلگت۔4اگست (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے۔پیرکویہاں آمد پر گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ اور وزیر اعلی گلبر خان نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیربرائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک،وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور وزیر اعظم کے …

گلگت۔4اگست (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے۔پیرکویہاں آمد پر گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ اور وزیر اعلی گلبر خان نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیربرائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک،وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر شبیر عثمانی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

دورے کے دوران وزیر اعظم بارشوں و سیلاب کے متاثرین سے ملاقات اور ان میں امدادی رقوم تقسیم کریں گے۔وزیر اعظم کو گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔وزیر اعظم سے گورنر و وزیر اعلی گلگت بلتستان ملاقات کریں گے۔