اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):پاکستان ریلویز کے ترجمان نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پر کوئی حملہ نہیں ہوا،ٹرین بحفاظت اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔پیرکو اپنے وضاحتی بیان میں انہو ں نے کہا کہ ٹرین کی روانگی سے قبل حفاظتی نگرانی کے لیے ایک پائلٹ انجن روانہ کیا جاتا ہے، اسی طرح آج بھی نگرانی کےلئے پائلٹ انجن بھیجا گیا جس پر …
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پر کوئی حملہ نہیں ہوا،ترجمان ریلویز
اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):پاکستان ریلویز کے ترجمان نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پر کوئی حملہ نہیں ہوا،ٹرین بحفاظت اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔پیرکو اپنے وضاحتی بیان میں انہو ں نے کہا کہ ٹرین کی روانگی سے قبل حفاظتی نگرانی کے لیے ایک پائلٹ انجن روانہ کیا جاتا ہے، اسی طرح آج بھی نگرانی کےلئے پائلٹ انجن بھیجا گیا جس پر تقریباً 10 بجے تین گولیاں چلائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ خطرہ محسوس ہوتے ہی ٹرین کو محفوظ مقام پر روک لیا گیا تھا اور سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ٹرین منزل کی جانب روانہ کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسافر محفوظ ہیں اورپائلٹ انجن بھی بحفاظت واپس پہنچ چکا ہے۔









