اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہم وزیراعظم محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں، پانامہ معاملہ پر عدالتوں سے انصاف کے مطابق فیصلہ کی توقع ہے، پانامہ کیس پر سیاسی رہنماﺅں کی بجائے قانونی ماہرین کو بات کرنی چاہئے، سیاسی فیصلے کرنے کا اختیار عوام کو دیا جائے، پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کریں …
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا غیر ملکی دورہ سے وطن واپسی پر پریس کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہم وزیراعظم محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں، پانامہ معاملہ پر عدالتوں سے انصاف کے مطابق فیصلہ کی توقع ہے، پانامہ کیس پر سیاسی رہنماﺅں کی بجائے قانونی ماہرین کو بات کرنی چاہئے، سیاسی فیصلے کرنے کا اختیار عوام کو دیا جائے، پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کریں گے، آزاد کشمیر میں احتساب بیورو کی تشکیل نو کریں گے۔ پیر کو غیر ملکی دورہ سے وطن واپسی پر سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق، سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر، وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہاس اور ممبر کونسل سردار عبدالخالق وصی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئیوری کوسٹ میں وزراءخارجہ کانفرنس میں بطور وزیراعظم آزاد کشمیر شرکت کی۔ اس کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ وزراءخارجہ کو ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی اور کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان پر اعتماد کا اظہار اور مسلم لیگ (ن) پاکستان کے تمام فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں، ایک مستحکم پاکستان کشمیریوں کیلئے اہمیت کا حامل ہے، عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف سازش ہو رہی ہے ایسے حالات میں قومی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے، جو کچھ ہو رہا ہے اس میں کوئی سویلین حکومت اپنی مدت پوری نہیں کر سکتی، آئندہ سال عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں، عوام اگر مسلم لیگ (ن) کو مسترد کرتے ہیں تو ان کا فیصلہ تسلیم کریں گے، سی پیک سے دنیا کی تجارت میں 4 فیصد پاکستان سے گزرے گا، توانائی کے منصوبوں سے سستی بجلی پیدا ہو گی۔








