اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل کی قیادت میں پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ کے زیراہتمام عالمی کانفرنس میں سماجی،سیاسی اور انسانی حقوق بارے رپورٹ پیش کی جس پر شرکاءنے اطمینان کا اظہار کیا۔ جنیوا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کہاکہ پاکستان نے درپیش چیلنجز کے باوجود انسانی حقوق کے تحفظ پر سمجھو …
اقوام متحدہ کے زیراہتمام عالمی کانفرنس میں سماجی، سیاسی اور انسانی حقوق بارے پاکستان کی رپورٹ پیش
اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل کی قیادت میں پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ کے زیراہتمام عالمی کانفرنس میں سماجی،سیاسی اور انسانی حقوق بارے رپورٹ پیش کی جس پر شرکاءنے اطمینان کا اظہار کیا۔ جنیوا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کہاکہ پاکستان نے درپیش چیلنجز کے باوجود انسانی حقوق کے تحفظ پر سمجھو تا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین پر مکل عملدر آمد کیا جا رہا ہے۔








