راولپنڈی۔ 07 اگست (اے پی پی):راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ ''ستھرا پنجاب'' مہم، انسداد ڈینگی اقدامات، تجاوزات کے خلاف کارروائی اور یومِ آزادی کے سلسلے میں تقریبات کی تیاریوں میں دن رات مصروف ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی ہدایت پر تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی حدود میں ہمہ وقت متحرک ہیں اور مختلف محاذوں پر ایک مربوط حکمتِ عملی کے تحت اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ …
راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ یومِ آزادی کی تقریبات کی تیاریوں میں مصروف ہے، ڈپٹی کمشنر

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 07 اگست (اے پی پی):راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ ”ستھرا پنجاب” مہم، انسداد ڈینگی اقدامات، تجاوزات کے خلاف کارروائی اور یومِ آزادی کے سلسلے میں تقریبات کی تیاریوں میں دن رات مصروف ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی ہدایت پر تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی حدود میں ہمہ وقت متحرک ہیں اور مختلف محاذوں پر ایک مربوط حکمتِ عملی کے تحت اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یونین کونسل سطح پر روزانہ کی بنیاد پر سویپنگ، لاروہ سرویلنس، فوگنگ اور گھر گھر وزٹ کیے جا رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز مقامی محکمہ صحت، میونسپل کارپوریشن اور واسا کے عملے کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہ کر ان سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ”ستھرا پنجاب” مہم کے تحت صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کوڑا کرکٹ کے فوری طور پر نکاس، صفائی کے عملے کی کارکردگی کی مانیٹرنگ اور عوامی مقامات پر صفائی یقینی بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تمام تحصیلوں میں کچرا پھینکنے والوں کے خلاف چالان اور جرمانے بھی کیے جا رہے ہیں۔
انسداد تجاوزات مہم کے تحت غیر قانونی تھڑوں، فٹ پاتھوں پر قبضے اور سڑک کنارے رکاوٹیں ہٹانے کے لیے بھرپور ایکشن جاری ہے۔ درجنوں مقامات سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت میسر آ سکے۔ یوم آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں تمام تحصیلوں میں پرچم کشائی کی تقریبات، واکس، تقریری و ملی نغموں کے مقابلے اور دیگر سرگرمیوں کے انعقاد کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
تعلیمی اداروں، سرکاری دفاتر اور پارکوں کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا جا رہا ہے جبکہ سکیورٹی، ٹریفک اور عوامی سہولت کے لیے بھی تمام متعلقہ اداروں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ضلعی ترجمان کے مطابق تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز مہمات کی موثر مانیٹرنگ کررہے ہیں دن رات اپنی تحصیلوں کے دور دراز علاقوں کادورہ کررہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر ان تمام سرگرمیوں بذات خودنگرانی کررہے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر افسران کی حوصلہ افزائی اور غفلت پر کارروائی کی جائے گی۔








