قومی اسمبلی نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام کا بل منظور کرلیا

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):قومی اسمبلی نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام کا بل بعض ترامیم کے ساتھ منظور کرلیا۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام کے بل قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لانے کی تحریک پیش کی۔ صدر نشیں علی زاہد نے ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد بل کی …

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):قومی اسمبلی نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام کا بل بعض ترامیم کے ساتھ منظور کرلیا۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام کے بل قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لانے کی تحریک پیش کی۔

صدر نشیں علی زاہد نے ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد بل کی شق وار منظوری لی۔نوید قمر نے کہا کہ یہ بل کمیٹی کو گیا تھا جس کی کئی شقوں پر پیپلز پارٹی کو تحفظات تھے۔اس میں کئی شقوں میں ترمیم تجویز کی تھی۔

ہم نے کئی تحفظات کے باوجود بل کی منظوری میں ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔مختلف شقوں میں ترامیم کے بعد طلال چوہدری نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام کے لئے احکام وضع کرنے کا بل منظوری کے لئے پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔