مستونگ میں وطن کے محافظوں نے جان قربان کر کے فتنہ الہندستان کے منصوبے ناکام بنائے، وفاقی وزیر

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاک فوج کے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستونگ میں وطن کے محافظوں نے جان قربان کر کے فتنہ الہندستان کے منصوبے ناکام بنائے۔ وزارت ریلوے کی جانب سے جمعرات کو جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ میجر رضوان طاہر اور ان کے ساتھیوں کی قربانی …

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاک فوج کے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستونگ میں وطن کے محافظوں نے جان قربان کر کے فتنہ الہندستان کے منصوبے ناکام بنائے۔

وزارت ریلوے کی جانب سے جمعرات کو جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ میجر رضوان طاہر اور ان کے ساتھیوں کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ شہداء نےدشمن کے ناپاک عزائم کو بہادری سے کچل کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے فرض کی ادائیگی میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فتنہ الہندستان روزانہ سازشوں سے پاکستان کا امن خراب کرنا چاہتا ہے لیکن ناکام رہے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں پلنے والے دہشت گردوں کو پاک فوج نے انجام تک پہنچا دیا، فتنہ ہندوستان کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستانی قوم فتنہ ہندوستان کے ہر وار کو اتحاد سے ناکام بنائے گی، مستونگ میں بہادر سپاہی دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے ہیں۔