وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت سپورٹس ہنٹ پروگرام کیلئے کرکٹ ٹرائلز لاہور میں جاری، راولپنڈی/اسلام آباد اور جہلم میں بھی منعقد ہوں گے

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت سپورٹس ہنٹ پروگرام کیلئے کرکٹ ٹرائلز لاہور کے بعد راولپنڈی/اسلام آباد اور جہلم میں منعقد ہوں گے۔ جمعرات کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق لاہورمیں وزیراعظم یوتھ پروگرام اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت کرکٹ ٹرائلز جاری ہیں۔ یہ ٹرائلز وزیراعظم یوتھ پروگرام، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور لاہور قلندرزکی مشترکہ کاوش سے نوجوانوں کو کرکٹ کے ٹرائلز اور …

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت سپورٹس ہنٹ پروگرام کیلئے کرکٹ ٹرائلز لاہور کے بعد راولپنڈی/اسلام آباد اور جہلم میں منعقد ہوں گے۔ جمعرات کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق لاہورمیں وزیراعظم یوتھ پروگرام اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت کرکٹ ٹرائلز جاری ہیں۔ یہ ٹرائلز وزیراعظم یوتھ پروگرام، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور لاہور قلندرزکی مشترکہ کاوش سے نوجوانوں کو کرکٹ کے ٹرائلز اور لیگز میں ٹیلنٹ دکھانے کا شاندارموقع ہے۔

ان ٹرائلز کا مقصد نیا ٹیلنٹ قومی ٹیموں تک پہنچانا ہے۔ ان ٹرائلز کیلئے یونیورسٹی آف لاہور میں باصلاحیت کھلاڑیوں کا جوش و خروش دیدنی ہے، ان ٹرائلز سے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، کرکٹ ٹرائلز میں ہزاروں لڑکے لڑکیاں شرکت کر رہے ہیں۔ قومی سطح کے انتخاب کے لئے نوجوان پرجوش ہیں، لاہور میں کرکٹ ٹرائلز کے دوران کھلاڑیوں نے زبردست ردعمل کا مظاہرہ کیا۔ لاہور کے بعد یہ ٹرائلز راولپنڈی/اسلام آباد اور جہلم میں بھی منعقد ہوں گے۔