آئی جی اسلام آباد کی یادگار شہداءچوک میلوڈی آمد، عوام کے تحفظ کیلئے جان قربان کرنے والے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی میلوڈی چوک میں یادگار شہداء پر گئے، عوام کے تحفظ کیلئے جان قربان کرنے والے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، شہداءکی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، پھول نچھاور کیے گئے جبکہ شہداءکے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے یادگار …

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی میلوڈی چوک میں یادگار شہداء پر گئے، عوام کے تحفظ کیلئے جان قربان کرنے والے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، شہداءکی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، پھول نچھاور کیے گئے جبکہ شہداءکے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے یادگار شہداءچوک میلوڈی کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران، چیمبر آف کامرس کے ممبران اورسول سوسائٹی کے ارکان موجود تھے۔آئی جی اسلام آباد سیدعلی ناصررضوی نے دیگر متعلقین کے ہمراہ عوام کے تحفظ کیلئے اپنی قیمتی جانیں قربان کرنے والے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کیا ،ان کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور پھول نچھاور کیے جبکہ شہداءکے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے 67 افسران نے فرض کی راہ میں اپنی جانیں قربان کیں۔اسلام آباد پولیس کسی لمحے اپنے شہداءکی قربانیوں کو نہیں بھولی، زند ہ قومیں اپنے شہداءکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں،ملک کے امن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بہادر سپوت اسلام آباد پولیس کا قابل فخر سرمایہ ہیں ،انہی شہداءکی قربانیوں کی بدولت ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس اپنے شہداءکے خاندانوں کی ویلفیئر اور ان کے بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں،شہداءکے خاندانوں کی خدمت، مدد اور فلاح و بہبود اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے