اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے امورِ کشمیر وگلگت بلتستان انوارالحق چوہدری نےشہید میجر رضوان طاہر کے گھر جاکر ان کے اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔جمعہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری نے شہید کے والد کرنل (ر) طاہر اور بھائی میجر عثمان سے ملاقات کی اور شہید کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے شہید میجر رضوان طاہر کی قربانی کو خراجِ عقیدت …
رکنِ قومی اسمبلی انوارالحق چوہدری کی شہید میجر رضوان طاہر کے گھر آمد، اہلِ خانہ سے تعزیت کی

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے امورِ کشمیر وگلگت بلتستان انوارالحق چوہدری نےشہید میجر رضوان طاہر کے گھر جاکر ان کے اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔جمعہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری نے شہید کے والد کرنل (ر) طاہر اور بھائی میجر عثمان سے ملاقات کی اور شہید کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے شہید میجر رضوان طاہر کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، ان کی جرات اور قربانیاں ہمارے لئے قابل فخر ہیں۔








