اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی کے تحت وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نےجمعہ کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقدہ ایک تقریب میں غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی 18 ویں کھیپ روانہ کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ …
پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے انسانی امداد کی 18 ویں کھیپ روانہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی کے تحت وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نےجمعہ کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقدہ ایک تقریب میں غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی 18 ویں کھیپ روانہ کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے متعلقہ شراکت داروں سے قریبی رابطہ کاری کے تحت امدادی کھیپ کو روانہ کرنے میں سہولت فراہم کی۔روانہ کی گئی امدادی کھیپ میں خشک راشن پیک، کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات وغیرہ شامل ہیں۔
تقریب میں وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے کے سینئر حکام اور پاکستان میں فلسطین کے سفیر نے بھی شرکت کی۔واضح رہے کہ 1,815 ٹن اہم امدادی سامان پر مشتمل امدادی کھیپ کی روانگی سے غزہ کے لیے پاکستان کی جانب سےانسانی ہمدردی کی بنیاد پر روانہ کی گئی کھیپوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔ غزہ کے عوام کی مسلسل حمایت پاکستان کی پرعزم یکجہتی کی عکاسی کرتی ہے۔ حکومت پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک خودمختار، قابل عمل فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتی ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔








