وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کا میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر) کو خراج عقیدت

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر)کو ان کی جرأت اور بہادری پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر طفیل محمدشہید نے 8 اگست کو اپنے لہو سے شجاعت کی عظیم داستان رقم کی تھی،تاریخ نے دیکھا کہ میجر طفیل محمد شہید نے نشان حیدر کی تاریخ میں ایک اور سنہرا باب شامل کیا۔ جمعہ کو اپنے پیغام …

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر)کو ان کی جرأت اور بہادری پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر طفیل محمدشہید نے 8 اگست کو اپنے لہو سے شجاعت کی عظیم داستان رقم کی تھی،تاریخ نے دیکھا کہ میجر طفیل محمد شہید نے نشان حیدر کی تاریخ میں ایک اور سنہرا باب شامل کیا۔

جمعہ کو اپنے پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پاک فوج کے شہید میجر طفیل محمد نے دشمن کو اس کی صفوں میں گھس کر مارا،میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کی اندھا دھند فائرنگ کے باوجود اپنی بٹالین کی پیش قدمی جاری رکھی۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید مشن کے دوران شدید زخمی ہونے کے باوجود ثابت قدم رہے اور دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کیا،ان کے آخری الفاظ، ’’میں نے اپنا کام مکمل کر دیا ہے، دشمن بھاگ گیا ہے‘‘، آج بھی ہمارے جوانوں کے لئے غیر متزلزل جذبہ کا عکاس ہے۔

چوہدری انوار الحق نے کہا کہ آج بھی وطن کا ہر سپاہی میجر طفیل شہید کے جذبے سے سرشار ہو کر وطن کی سلامتی کے لئے چوکس کھڑا ہے،معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں یہی جذبہ گونجتا رہا اور بزدل دشمن کو ہر محاذ پر پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔ چوہدری انوارالحق نے کہا کہ معرکہ حق میں ہمارا ہر سپاہی، میجر طفیل محمد شہید بن کر لڑا اور اللہ تعالیٰ نے قوم کو سرخرو کیا،دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے میجر طفیل محمد شہید کو سلام پیش کرتے ہیں۔