اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہی دہشت گرد بلوچستان میں کارروائیاں کرتے تھے۔ وزارت ریلوے کی جانب سے جاری بیان میں وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے کہا کہ 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا پاک افواج کا عظیم کارنامہ ہے۔ …
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہی دہشت گرد بلوچستان میں کارروائیاں کرتے تھے۔ وزارت ریلوے کی جانب سے جاری بیان میں وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے کہا کہ 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا پاک افواج کا عظیم کارنامہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا گیا،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افواج پاکستان کی قربانیاں قابل فخر ہیں۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان کے امن کے دشمنوں کا ہمیشہ یہی انجام ہو گا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ دہشت گردوں کا قلع قمع ملک میں امن کے نئے باب کی شروعات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج کی جانب سے دہشت گردی کی کمر توڑ دی گئی، قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔








