اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):وفاقی حکومت نے جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی تشکیل نو کرتے ہوئے جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو کمیشن کا چیئرمین تعینات کر دیا۔جبری گمشدگیوں پر قائم انکوائری کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کی تشکیل نو کرتے ہوئے جسٹس (ر) نذر اکبر ممبر سندھ، ریٹائرڈ جج محمد بشیر ممبر اسلام آباد اور جسٹس (ر) سید افسر شاہ کو …
جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کے چیئرمین تعینات

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):وفاقی حکومت نے جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی تشکیل نو کرتے ہوئے جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو کمیشن کا چیئرمین تعینات کر دیا۔جبری گمشدگیوں پر قائم انکوائری کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کی تشکیل نو کرتے ہوئے جسٹس (ر) نذر اکبر ممبر سندھ، ریٹائرڈ جج محمد بشیر ممبر اسلام آباد اور جسٹس (ر) سید افسر شاہ کو ممبر خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو انکوائری کمیشن کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے اور چیئرمین نے لاہور اور کراچی میں 50 سے زائد کیسز کی سماعت بھی کی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ جسٹس (ر) ارشد حسین کے عہدہ سنبھالنے کے بعد جولائی میں کمیشن نے 70 کیس نمٹائے اور 15 نئی شکایات رجسٹرڈ کیں جبکہ کمیشن نے گمشدہ افراد کے خاندانوں کی مالی معاونت کے لئے وفاقی حکومت کو سفارشات پیش کرنے کیلئے قائم کردہ کمیٹی کےدو اجلاسوں کی بھی صدارت کی۔اعلامیہ کے مطابق کمیشن کو اب تک مبینہ جبری گمشدگیوں سے متعلق 10 ہزار 607 کیس موصول ہوئے اور 31 جولائی 2025ء تک کمیشن نے 8770 کیسز (82 فیصد) نمٹا دیئے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین کمیشن کی پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، سندھ کے داخلہ سیکرٹریز، آئی جیز پولیس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں جس میں چیئرمین کمیشن نے تمام صوبوں کی مشترکہ تفتیشی ٹیمز اور صوبائی ٹاسک فورسز پر رپورٹس بروقت جمع کرانے پر زور دیا۔








