راولپنڈی۔9اگست (اے پی پی):پاکستان-تاجکستان مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق دوستی2 فخروبود بیس تاجکستان میں 4 سے 9 اگست تک منعقد کی گئی۔ مشق میں پاکستان آرمی کی لائٹ کمانڈو بٹالین سے2 کمبیٹ ٹیموں اور تاجکستان اسپیشل فورسز کی 4 کمبیٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔ تمام تربیتی اور فوجی سفارت کاری کے مقاصد کامیابی سے حاصل کیے گئے۔ مشق 9 اگست کو اختتام پذیر ہوئی۔پاکستان کی طرف سے ڈی اے (پی) …
پاکستان-تاجکستان کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق دوستی2

مزید خبریں
راولپنڈی۔9اگست (اے پی پی):پاکستان-تاجکستان مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق دوستی2 فخروبود بیس تاجکستان میں 4 سے 9 اگست تک منعقد کی گئی۔ مشق میں پاکستان آرمی کی لائٹ کمانڈو بٹالین سے2 کمبیٹ ٹیموں اور تاجکستان اسپیشل فورسز کی 4 کمبیٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔ تمام تربیتی اور فوجی سفارت کاری کے مقاصد کامیابی سے حاصل کیے گئے۔
مشق 9 اگست کو اختتام پذیر ہوئی۔پاکستان کی طرف سے ڈی اے (پی) تاجکستان کرنل محمد معظم ظفر مہمان خصوصی کے طور پر تقریب میں شریک ہوئے جبکہ تاجکستان کے اعلیٰ فوجی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دونوں ممالک کے جوانوں نےمشق کے دوران اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔
دوستی 2 مشق کا مقصد دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات اور II مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں شامل مشقوں، طریقہ کار اور تکنیک کو بہتر بنانا تھا۔








