اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) کے 400ویں کونسل اجلاس میں شرکت کی ہے۔ نائب وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی منگل کو آئی سی اے پی کے کونسل اجلاس میں شرکت پر آئی سی اے پی کے صدر سیف اللہ اور کونسل کے دیگر …
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی آئی سی اے پی کے 400ویں کونسل اجلاس میں شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) کے 400ویں کونسل اجلاس میں شرکت کی ہے۔ نائب وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی منگل کو آئی سی اے پی کے کونسل اجلاس میں شرکت پر آئی سی اے پی کے صدر سیف اللہ اور کونسل کے دیگر اراکین نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان کے مالیاتی اور کارپوریٹ شعبوں میں پیشہ وارانہ مہارت، مالیاتی شفافیت اور اخلاقی معیارات کے فروغ کی گرانقدر خدمات پر آئی سی اے پی کی کاوشوں کو سراہا۔








