اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں 13 اگست کو مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں 13 اگست کو مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزارت اطلاعات سے منگل کو جاری پریس ریلیز کے مطابق 13 اگست کو مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے جاری کیا جس کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں تمام نجی ادارے، سکول، کالجز، جامعات اور نجی کاروباری ادارے و دفاتر بند رہیں گے جبکہ اسلام آباد …

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں 13 اگست کو مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزارت اطلاعات سے منگل کو جاری پریس ریلیز کے مطابق 13 اگست کو مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے جاری کیا جس کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں تمام نجی ادارے، سکول، کالجز، جامعات اور نجی کاروباری ادارے و دفاتر بند رہیں گے جبکہ اسلام آباد کی حدود میں اسلام آباد انتظامیہ کے تحت ضروری خدمات کے تمام دفاتر کھلے رہیں گے۔ تمام وفاقی وزارتیں، ڈویژن اور تمام وفاقی ذیلی ادارے اور دفاتر بھی کھلے رہیں گے۔

مزید خبریں