وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک عالمی پلاسٹک معاہدے کے مکالمے میں شرکت کے لئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

جنیوا۔12اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک جنیوا، سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج عالمی پلاسٹک معاہدے کے تحت غیر رسمی وزارتی مکالمے میں شرکت کریں گے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کی طرف سے منگل کو جاری بیان کے مطابق یہ مکالمہ سرکلر اکانومی میں سرمایہ کاری کے مواقع پر مرکوز ہوگا جس میں وزراء عالمی سطح پر پلاسٹک کی آلودگی کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمت …

جنیوا۔12اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک جنیوا، سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج عالمی پلاسٹک معاہدے کے تحت غیر رسمی وزارتی مکالمے میں شرکت کریں گے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کی طرف سے منگل کو جاری بیان کے مطابق یہ مکالمہ سرکلر اکانومی میں سرمایہ کاری کے مواقع پر مرکوز ہوگا جس میں وزراء عالمی سطح پر پلاسٹک کی آلودگی کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کریں گے۔ڈاکٹر مصدق ملک اس اہم اجلاس میں پاکستان کا موقف پیش کریں گے اور پلاسٹک کی آلودگی کے خلاف عالمی کاوشوں میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کریں گے۔ یہ مذاکرات ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے لئے اہم اقدامات کی راہ ہموار کرنے کے لیے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔

مزید خبریں