شہید ضیاء الحق نہ صرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ کے ایک عظیم رہنما تھے، اعجاز الحق

اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے صدر ورکن قومی اسمبلی اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ شہید ضیاء الحق نہ صرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ کے ایک عظیم رہنما تھے، فلسطینی شہید ضیاء الحق کو اپنا محسن سمجھتے تھے، آج ملک کو درپیش مسائل کا حل شہید ضیاء الحق کے وژن میں موجود تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہید ضیاء الحق کی برسی …

اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے صدر ورکن قومی اسمبلی اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ شہید ضیاء الحق نہ صرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ کے ایک عظیم رہنما تھے، فلسطینی شہید ضیاء الحق کو اپنا محسن سمجھتے تھے، آج ملک کو درپیش مسائل کا حل شہید ضیاء الحق کے وژن میں موجود تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہید ضیاء الحق کی برسی کے حوالے سے پبلک سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر انوار الحق بھی موجود تھے۔

اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ 17 اگست کو راولپنڈی آرٹس کونسل میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا اور بعد ازاں فیصل مسجد کے احاطہ میں موجود شہید ضیاء الحق کے مزار پر دعا کا اہتمام کیا جائے گا۔محمد اعجاز الحق نے کہا کہ ہمارے ملک کے لئے ہمارے آبائو اجدا نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ان قربانیوں کا ثمر ہے کہ ہم آج آزاد ملک میں سکون سے زندگی بسر کررہے ہیں، افغانستان، کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے لئے شہید ضیاء الحق ایک رہنما اور رہبر کی حثیت رکھتے تھے۔ سیمینار میں اہم اعلان بھی کیا جائے گا اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے عوام کو آگاہ کیا جائے گا، پارٹی کے کارکنان اور محب وطن پاکستانی برسی میں شرکت کریں۔

مزید خبریں