گلگت۔13اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر تمام اہل وطن کومبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن خوشی اور اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجالانے اور اس عہدکو تازہ کرنے کا ہے کہ ہم متحد اور یکجان ہوکر ان مقاصد کیلئے جدوجہد کریں جن کیلئے پاکستان حاصل کیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ …
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے خصوصی پیغام!!

مزید خبریں
گلگت۔13اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر تمام اہل وطن کومبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن خوشی اور اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجالانے اور اس عہدکو تازہ کرنے کا ہے کہ ہم متحد اور یکجان ہوکر ان مقاصد کیلئے جدوجہد کریں جن کیلئے پاکستان حاصل کیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے کہاہے کہ آج کا دن خوداحتسابی اور ہمیں سوچنے کا موقع دیتا ہے کہ ماضی کی کون سی غلطیوں اور کوتاہیوں کی وجہ سے ہم اپنی دوسری ہم عمرقوموں سے پیچھے رہ گئے ہیں۔ ہمیں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی تمام توانائیاں ملک کی تعمیر و ترقی اور استحکام کیلئے بروئے کار لانا ہوگا۔ ہم اپنے ان شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی دفاع اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ اسلام ہمیں محبت، رواداری اور حسن سلوک کا درس دیتا ہے۔ آزادی کی نعمتوں کے تحفظ کیلئے ہمیں اپنے معاشرے میں باہمی تعاون اور خیرسگالی کو فروغ دینا ہوگا۔
آج کے دن ہمیں عہدکرنا چاہئے کہ علامہ اقبال ؒ کی فکر اور بابائے قوم ؒ کے نظریات کے تحت ہم ایمان و یقین، اتحاد و اتفاق اور نظم و ضبط کے ساتھ پاکستان کو ترقی کی راہوں پر گامزن ایک مضبوط و خوشحال ملک بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں۔ آزادی کی قدر و قیمت اور آزاد فضاء کی اہمیت محسوس کرنا ہے تو ان قوموں کو دیکھنا ہوگا جو اپنی آزادی کیلئے اپنا سب کچھ قربانی کررہے ہیں۔ یوم آزادی کے موقع پر ہمیں ان اصولوں و ضوابط کی پاسداری کو یقینی بنانا ہوگا جو قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستان کو ایک ترقی یافتہ فلاحی اور حقیقی جمہوری ریاست بنانے کیلئے وضع کئے تھے۔ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کیلئے پرامن، خوشحال اور مستحکم پاکستان دینا ہے جس کیلئے سب کو اپنے ذاتی مفادات اور وابستگیوں سے بالاتر ہوکر صرف مملکت خداداد پاکستان کی تعمیر و ترقی اور سبز ہلالی پرچم کو سربلند کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آج کے دن میں افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے دشمن کے ہر سازش کو ناکام بنایا۔ ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے تمام سازشوں کا مقابلہ کیا۔ جب بھی ہمارے دشمن نے اپنے ناپاک عزائم کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرحدوں پر جارحیت کرنے کی کوشش کی ہمارے بہادر افواج نے عبرت ناک شکست دے کر دشمن کے عزائم خاک میں ملائے۔ملک بھر اور بالخصوص گلگت بلتستان میں حالیہ قدرتی آفات اور وسیع پیمانے پر سیلاب کی تباہ کاریوں اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے پیش نظر امسال آزادی کی تقریبات سادگی سے منائی جارہی ہیں۔







