ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کی 78ویں یومِ آزادی اور معرکہ حق پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے 78ویں یومِ آزادی اور معرکہ حق پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، اس کی حفاظت ہر پاکستانی پر فرض ہے، آزادی ہمارے اسلاف کی قربانیوں اور قائداعظم کی قیادت کا ثمر ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان مین سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ "معرکۂ …

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے 78ویں یومِ آزادی اور معرکہ حق پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، اس کی حفاظت ہر پاکستانی پر فرض ہے، آزادی ہمارے اسلاف کی قربانیوں اور قائداعظم کی قیادت کا ثمر ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان مین سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ "معرکۂ حق” میں شاندار فتح نے دنیا کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا پیغام دیا۔ انہوں نے معرکہ حق کے شاندار فتح پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کو دندان شکن جواب دے کر دنیا میں اپنی برتری ثابت کی ہے،معرکہ حق کے موقع پر پوری قوم نے یکجہتی کی بہتری مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ جرات، قربانی، اتحاد اور عزم سے عبارت ہے، قوم نے ہر مشکل وقت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد، یکجہتی اور رواداری وقت کی اہم ضرورت ہے،مضبوط، مستحکم اور پرامن پاکستان ہی آنے والی نسلوں کے لیے قیمتی ورثہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوان علم، محنت، دیانت اور حب الوطنی کو اپنا شعار بنائیں۔ سید غلام مصطفیٰ شاہ نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ ترقی و خوشحالی کی بلندیوں پر پہنچا کر پاکستان کو باوقار ملک بنائیں گے۔

انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کہیں دائیوں سے آزادی کے حصول کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں،عالمی برادری کو کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے،کشمیر اور فلسطین میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں کے منافی ہیں۔

 

مزید خبریں