راولپنڈی،بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت

راولپنڈی۔ 15 اگست (اے پی پی):بنگلہ دیش کے ہائی کمشنرمحمد اقبال حسین نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی (آر ایم یو )میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔ انھوں نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں جو آنے والے دنوں میں مزید مضبوط …

راولپنڈی۔ 15 اگست (اے پی پی):بنگلہ دیش کے ہائی کمشنرمحمد اقبال حسین نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی (آر ایم یو )میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔ انھوں نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں جو آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔ہائی کمشنر نے یہ بات جمعہ کو راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ہائی کمشنر نے 1971 میں علیحدگی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ علیحدگی کے باوجود دونوں قوموں کے درمیان پیار کا رشتہ مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے ہم الگ ہو گئے ہوں، لیکن ہم اب بھی ساتھ کام کر رہے ہیں، اور ہمارے تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔

ہائی کمشنر نے کہا کہ تعلیم اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔انہوں نے آر ایم یو کا دورہ کرکے خوشی کا اظہار کیا اور پاکستان کے لیے بنگلہ دیش کی دلی محبت کو اجاگر کیا۔دورے کے دوران انہوں نے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی، یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور ایک پودا بھی لگایا۔قبل ازیں یونیورسٹی پہنچنے پر بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کا وی سی آر ایم یو اور یونیورسٹی اور دیگر اعلیٰ حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔وائس چانسلر نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس دورے کو تاریخی قرار دیا کیونکہ یہ آر ایم یو میں کسی بھی بنگلہ دیشی سفیر کا پہلا دورہ تھا۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے سفارتی اور تعلیمی تعلقات کو اجاگر کرتا ہے۔ اس موقع پر پاکستان اور بنگلہ دیش کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

 

مزید خبریں