اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن فوری طور پر فعال کر دی ہے۔ یہ اقدام حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔۔جمعہ کو ترجمان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ911 سروس اس صورت میں بھی …
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن فوری طور پر فعال کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن فوری طور پر فعال کر دی ہے۔ یہ اقدام حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔۔جمعہ کو ترجمان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ911 سروس اس صورت میں بھی کام کرے گی جب کسی علاقے میں صارف کے اپنے موبائل نیٹ ورک کے ٹاورز متاثر یا غیر فعال ہوں،
ترجمان نے کہا ہے کہ یہ سروس قریبی علاقے میں کسی بھی کمپنی کے فعال ٹاور سے خودکار طریقے سے منسلک ہو جائے گی،اس نظام کے تحت متاثرہ شہری 911 پر رابطہ کر کے ہنگامی مدد حاصل کر سکیں گے۔ترجمان نے مزید کہا ہےکہ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رابطے کے لیے 911 ڈائل کریں۔ غیر متاثرہ شہریوں سے التماس ہے کہ غیر ضروری کالز سے گریز کریں تا کہ جن کو مدد درکار ہے، یہ سہولت ان کے کام آ سکے۔








