وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ملائیشیا کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون ، سیلاب سے نقصانات پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری اوتاما حاجی محمد بن حاجی حسن نے ٹیلی فون کیا اور پاکستان کے شمالی علاقوں میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ …

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری اوتاما حاجی محمد بن حاجی حسن نے ٹیلی فون کیا اور پاکستان کے شمالی علاقوں میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ملائیشین حکومت کی طرف سے پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا اور نیک تمنائوں کا پیغام دیا۔ انہوں نے اظہار یکجہتی پر ملائیشیا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں