اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت کے تحت نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )کی جانب سے خیبر پختونخواکے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے۔ بدھ کی صبح باجوڑ اور مانسہرہ کے لیے دو الگ الگ امدادی کھیپیں روانہ کی گئیں ، امدادی سامان میں خیمے، کمبل،جنریٹر، ڈی واٹرنگ پمپس، راشن بیگز اور ادویات شامل ہیں ،یہ سامان …
این ڈی ایم اے کی خیبر پختونخواکے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی ترسیل جاری،بدھ کو بھی دو کھیپیں روانہ کی گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت کے تحت نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )کی جانب سے خیبر پختونخواکے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے۔
بدھ کی صبح باجوڑ اور مانسہرہ کے لیے دو الگ الگ امدادی کھیپیں روانہ کی گئیں ، امدادی سامان میں خیمے، کمبل،جنریٹر، ڈی واٹرنگ پمپس، راشن بیگز اور ادویات شامل ہیں ،یہ سامان سیلاب متاثرین میں تقسیم کے لیے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ این ڈی ایم اے مسلح افواج اور فلاحی اداروں کے تعاون سے خیبر پختونخوااور گلگت بلتستان کے لیے امدادی سامان روانہ کر رہا ہے اور تمام متعلقہ سول اور عسکری اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اس کے علاوہ تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری امدادی کاروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی بھی کر رہا ہے۔








