سعودی معیشت میں وژن 2030ءکے بعد نمایاں بہتر آئی ہے،آئی ایم ایف

واشنگٹن ۔ 23 جولائی (اے پی پی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے سعودی عرب کے وژن 2030ءکے تحت اصلاحات کے پروگرام اور اس پر پیش رفت کو سراہا تے ہوئے کہا ہے کہ سعودی مملکت کی بے تیل معیشت میں اس سال بڑھوتری کی امید ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف نے سعودی معیشت کے بارے میں اپنی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اصلاحات کی …

واشنگٹن ۔ 23 جولائی (اے پی پی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے سعودی عرب کے وژن 2030ءکے تحت اصلاحات کے پروگرام اور اس پر پیش رفت کو سراہا تے ہوئے کہا ہے کہ سعودی مملکت کی بے تیل معیشت میں اس سال بڑھوتری کی امید ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف نے سعودی معیشت کے بارے میں اپنی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اصلاحات کی کامیابی کے لیے ان پر مناسب انداز میں عمل درآمد کی ضرورت ہے۔اس سال سعودی عرب کی بے تیل معیشت کی شرح نمو 1.7 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جبکہ مجموعی قومی پیداوار ( جی ڈی پی ) کی شرح نمو صفر کے قریب رہنے کی توقع ہے کیونکہ تیل سے وابستہ جی ڈی پی میں مزید کمی ہوگی۔

Leave a Reply