قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس آج( جمعرات ) ہوگا، توانائی کے شعبہ اور سول سروس قوانین میں اہم ترامیم زیر غور آئیں گی

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا چوتھا اجلاس آج (جمعرات) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں توانائی کے شعبے سے متعلق اہم معاملات اور سول سرونٹس قوانین میں مجوزہ ترامیم پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ایجنڈے کے مطابق کمیٹی نیپرا کے بطور ریگولیٹر کردار اور اس کی افادیت کا جائزہ لے گی جبکہ ملک میں سرکلر ڈیبٹ …

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا چوتھا اجلاس آج (جمعرات) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں توانائی کے شعبے سے متعلق اہم معاملات اور سول سرونٹس قوانین میں مجوزہ ترامیم پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ایجنڈے کے مطابق کمیٹی نیپرا کے بطور ریگولیٹر کردار اور اس کی افادیت کا جائزہ لے گی جبکہ ملک میں سرکلر ڈیبٹ کی تفصیلات اور اسے کم کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں بجلی کے پیداواری و ترسیلی شعبہ میں مسابقتی مارکیٹ کے قیام، سستی بجلی کی فراہمی کے لیے نیپرا کے اقدامات، ٹیرف کے تعین کے طریقہ کار، اوور بلنگ کے مسائل اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی، توانائی کے شعبے میں اصلاحات، لائن لاسز و بجلی چوری کی روک تھام کے اقدامات پر بھی غور ہوگا۔کمیٹی کے ایجنڈے میں وفاقی ملازمین کے لیے بینیوولنٹ فنڈ اور گروپ انشورنس (ترمیمی) بل 2024، سول سرونٹس (ترمیمی) بلز 2024 اور 2025، اور مختلف اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے پیش کیے گئے سوالات بھی شامل ہیں۔کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی کریں گے ۔

 

مزید خبریں