کابل ۔ 24 جولائی (اے پی پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیر کی صبح ہونے والے خودکش کار بم حملے میں کم ازکم 35 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کلے مطابق یہ حملہ افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے نائب محمد محقق کی رہائش گاہ کے قریب ہوا۔ افغان سکیورٹی ذرائع ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کیونکہ کئی زخمیوں کی …
کابل میں کاربم دھماکے میں اموات 35 ہوگئیں

مزید خبریں
کابل ۔ 24 جولائی (اے پی پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیر کی صبح ہونے والے خودکش کار بم حملے میں کم ازکم 35 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کلے مطابق یہ حملہ افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے نائب محمد محقق کی رہائش گاہ کے قریب ہوا۔ افغان سکیورٹی ذرائع ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کیونکہ کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ کم از کم 15 موٹر کاریں اور15دوکانیں بھی تباہ ہوئی ہیں۔








