نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت ایکنک کا اجلاس، 212 ارب روپے کی لاگت کے جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ پراجیکٹ منصوبے کی منظوری

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) کے اجلاس میں 212 ارب روپے کی لاگت کے جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ پراجیکٹ منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔جمعہ کو نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں 212 ارب روپے کی …

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) کے اجلاس میں 212 ارب روپے کی لاگت کے جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ پراجیکٹ منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔جمعہ کو نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں 212 ارب روپے کی لاگت سے جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ پراجیکٹ پر غور کیا اور اس کی منظوری دے دی گئی۔

اس پراجیکٹ کے تحت جدید ترین ترین سہولیات سے آراستہ ایک تربیتی کیئر ہسپتال قائم کیا جائے گا۔ پراجیکٹ کی منظوری دیتے ہوئے ایکنک نے ہدایت کی کہ اس پر عملدرآمد اور بروقت تکمیل کے لئے فنانسنگ کو بروقت یقینی بنانے کیلئے کمیٹی قائم کی جائے۔اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی، وزیر خزانہ، ایڈیشنل سیکرٹریز، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، صوبائی وزراء اور وفاقی سیکرٹریز کیبنٹ، منصوبہ بندی، خزانہ، صحت اور اکنامک افئیرز ڈویژن نے شرکت کی۔

مزید خبریں