اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ جمعہ 23 اگست کی (شام،رات) سے ہفتہ 24 اگست کے دوران شدید موسلادھار بارشوں کے باعث چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، اسلام آباد،راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ مقامی ،برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعہ …
شدید موسلادھار بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ جمعہ 23 اگست کی (شام،رات) سے ہفتہ 24 اگست کے دوران شدید موسلادھار بارشوں کے باعث چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، اسلام آباد،راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ مقامی ،برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعہ کو جاری وارننگ کے مطابق اس دوران خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے جبکہ شدید بارش کے باعث اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد سرگودھا، پشاور، نوشہرہ اور مردان کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ مزید برآں شدید بارشوں ،آندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے کے علاوہ کمزور انفرا سٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے مسافروں اور سیاح حضرات کو ہدایت کی ہے کہ سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں، موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔








