27.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاک فوج میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر (نائب خطیب) ، سپاہی، ڈرائیور، کلرک،...

پاک فوج میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر (نائب خطیب) ، سپاہی، ڈرائیور، کلرک، کک اور سویپر بھرتی کے لئے یکم ستمبرسے رجسٹریشن شروع کی جائے گی

- Advertisement -

سکھر۔ 25 اگست (اے پی پی):پاک فوج میں بطور جونیئر کمیشنڈ آفیسر (نائب خطیب) ، سپاہی، ڈرائیور، کلرک، کک اور سویپر بھرتی کے لئے یکم ستمبرسے رجسٹریشن شروع کی جائے گی جو 23 نومبر تک جاری رہے گی۔ پیر کو پاکستان آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ مرکز پنو عاقل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق خیرپور، گھوٹکی، سکھر، نوشہروفیروزکے نوجوانوں کی پاک فوج میں بطور جونئیر کمیشنڈ آفیسر (نائب خطیب) سپاہی جنرل ڈیوٹی، سپاہی ملٹری پولیس، سپاہی ڈرائیور، سپاہی ٹیکنیکل،سپاہی نرسنگ اسسٹنٹ،کلرک،کک،سینٹری ورکر بھرتی کے لئے رجسٹریشن یکم ستمبر سے 23 نومبر تک جاری رہے گی۔

ایسے نوجوان امیدوار جن کی عمر ساڑھے 17 سے 23 سال تک اور تعلیم کم ازکم میٹرک، قد 5فٹ 3 انچ ہو وہ بھرتی کے اہل ہوں گی۔ مزید معلومات کے لیے آرمی بھرتی مرکز کے ٹیلی فون نمبر 071-5805599 موبائل نمبر 0306-2372447پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ پاک فوج کی ویب سائٹ www.joinpakarmy.gov.pk پر بھی رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں