26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر سبی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد

ڈپٹی کمشنر سبی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 26 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالقادر ہارون، ایڈیشنل ڈی ایچ او ڈاکٹر ذیشان، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عمیر حسین اور ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی سید علی بگٹی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عمیر حسین نے بتایا کہ رواں ماہ ہسپتال میں 10 ہزار 510 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، 93 سرجریز ہوئیں جن میں 19 سی سیکشن آپریشن شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادویات دستیاب ہیں اور مزید بھی منگوائی جا رہی ہیں، جبکہ 8 پیرامیڈیکل عملے کو غیر حاضری پر شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی نے بتایا کہ ضلع بھر کے 15 بی ایچ یوز فعال ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خزانہ آفس کے نمائندے کو ہدایت کی کہ غیر حاضر ڈاکٹرز اور عملے کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسران باہمی روابط کو فروغ دیں اور مسائل آپس میں مشاورت سے حل کریں تاکہ عوام کو بروقت طبی سہولیات مل سکیں۔ انہوں نے بالخصوص ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کارکردگی اور ایم ایس ڈاکٹر عمیر حسین کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہسپتال عوام کو معیاری خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے آخر میں یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ صحت کو ہر ممکن تعاون اور مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں