راولپنڈی۔26اگست (اے پی پی):مسلم لیگ لیبر ونگ کے سینئر نائب صدر راجہ ساجد محمود عباسی نے کہا ہے کہ ماہِ ربیع الاول تمام مسلمانوں کے لیے بابرکت اور خوشی کا مہینہ ہے، اس مہینے میں مذہبی رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہم سب کی مذہبی، اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ علمائے کرام امن و امان کے قیام اور بھائی چارے کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس مبارک مہینے کی برکتوں اور رحمتوں سے نوازے۔
راجہ ساجد محمود عباسی نے مزید کہا کہ ربیع الاول کا مقدس مہینہ ہمیں رسول اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ کی یاد دلاتا ہے، جو ہمارے لیے ہدایت اور راہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے۔ آج کے دور میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی زندگیوں میں سیرت النبی ﷺ کو عملی طور پر اپنائیں اور ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کریں۔